Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے رنگا رنگ فیملی ایونٹ کا انعقاد

Now Reading:

سعودی عرب میں ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے رنگا رنگ فیملی ایونٹ کا انعقاد

سعودی عرب میں ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے رنگا رنگ فیملی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان سمیت کیمونٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے منعقد ہونے والے فیملی ایونٹ میں شریک سینکڑوں مرد و خواتین سمیت بچوں کے لئے تفریحی کا ماحول فراہم کیا گیا تھا جس میں دیگر گیمز کی طرح پینٹ بال گیم میں چھوٹوں اور بڑوں نے خوب دلچسپی لی اور دن بھر مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے جاری رہے جبکہ میوزک کے تڑکے نے بھی خوب سماں باندھا اور ایونٹ کے شرکاء میوزک کی دھنوں سے محظوظ ہونے کے علاوہ رقص بھی کرتے رہے ۔

ہمنوا لیڈیز کلب کی صدر بلقیس صفدر سمیت دیگر عہدیداروں مدیحہ نعمان، غزالہ اور ہما کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے بعد ایسے ایونٹ کی کمی کو محسوس کیا جا رہا تھا جس کو پورا کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کووڈ کے اثرات سے نکل کر ایک بار پھر سے معمول کی جانب لوٹ سکے۔

 سفارت خانہ پاکستان ویلفیئر سیکشن کے افسران نے بھی ایونٹ کو سراہا اور کہاں کہ ایسے ایونٹس ہوتے رہنے چاہئیے تاکہ پردیس میں رہتے ہوئے اپنے دیس کے رنگوں کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکے ۔

ایونٹ کے آخر میں لکی ڈرا کے ذریعے شرکاء کو ڈھیروں انعامات سے بھی نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر