
واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر گروپ ایڈمن کو مزید بااختیار بنانے کے لیے نئی اپ ڈیٹ پر کام شروع کردیا ہے۔
اپنے استعمال کنندگان کے لیے وقتاً فوقتاً نئی اپ ڈیٹ اور نت نئے فیچر پیش کرنے والی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس نے چند روز قبل ہی انکانٹو کے نام سے ایک اینی میٹڈ اسٹیکر پیک متعارف کروایا تھا اور اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دو دن بعد ہی واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگرام کے ذریعے اور اورنئی اپ ڈیٹ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ میں منفرد کیا ہوگا؟
واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ کی اس فیوچر اپ ڈیٹ میں گروپ میں آنے والے پیغامات کو گروپ ایڈ من کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر پیش کیا جائے گا۔
ماضی میں واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر دیا تھا، لیکن اس میں ایک مسئلہ یہ تھا کہ اگر کسی نے اس پیغام کو کھول لیا ہے تو پھر وصول کنندہ کے پاس سے ڈیلیٹ نہیں ہوتا تھا، جب کہ گروپ میں مختلف افراد کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے پیغام بھیجنے والے فرد سے دراخواست کرنی پڑتی تھی۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ بی ٹا ورژن 2.2147.4 کی اپ ڈیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو سب کے لیے 7 دن اور 8 منٹس کے اندر ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
آج واٹس ایپ نے نئی بی ٹا اپڈیٹ جاری کردی ہے جو کہ نئے سال کے لیے پہلی بی ٹا اپ ڈیٹ ہے۔ اس فیوچراپ ڈیٹ میں گروپ ایڈمنز کو گروپ میں آنے والے کسی بھی پیغام کو سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کا اہل بنایا جائے گا۔
تجرباتی بنیادوں پر اس فیچر کی آزمائش پر ہونے والے اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب گروپ ایڈ من نے گرپ میں آنے والے کسی پیغام کو ڈیلیٹ کیا تو یہ پیغام ظاہر ہوا ’This was removed by an admin ‘ ( یہ پیغام ایڈمن کی جانب سے ہٹا دیا گیا ہے)۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس نئی اپ ڈیٹ کی ریلیز کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے تاہم اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ کے گروپ ایڈمنز کو گروپ میں ہونے والی کمیونی کیشن کو کنٹرول کرنے کے لیےمزید اختیارات مل جائیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News