Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

Now Reading:

بھارت میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
اومی کرون

اومی کرون

بھارت میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور وائرس سے متاثرین کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ نے بھارت میں پنچے گاڑنا شروع کردیے ہیں اور مختلف ریاستوں میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 7 کیسز ممبئی شہر میں رپورٹ ہوئے اور ایک کیس وسائی ورار سے آیا جس کے بعد صرف مہاراشٹرا میں اومی کرون کے متاثرین کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون اندازے سے کئی گنا زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

مہاراشٹرا میں جن لوگوں میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے ، ان میں سے 2 افراد دبئی سے ہوکر آئے تھے تاہم باقی 6 افراد کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

Advertisement

بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں اومی کرون کے متاثرین کی تعداد 6 ہوگئی ہے اور تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ایک مریض صحت مند ہوکر واپس گھر لوٹ چکا ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا اور حیران کن طور پر 7 سالہ بچے میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس حوالے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے کا کورونا ٹیسٹ حیدرآباد میں ہی مثبت آگیا تھا لیکن اس کے باوجود اسے سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی مجموعی تعداد 50 سے تجاوز کرچکی ہے۔ گجرات میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 4، راجھستان میں 9 ، کرناٹکا میں 3، کیریلا اور آندراپردیش میں ایک ایک ہے۔

ادھر بھارتی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے  6 ہزار 984 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 247 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم اومی کرون وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اومی کرون اب تک 77 ممالک میں پھیل چکا ہے اور متاثرہ ممالک میں تیزی سے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر