
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت فراہم کرتاہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کرسمس کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ حضرت عیسی ٰ علیہ السلام نے محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا جس سے دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے۔
تقریب میں قاسم خان سوری نے ملک کی تعمیر و ترقی میں عیسائی برادری کے کردار کو سراہا جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ اسلام اقلیتوں کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے اور آئین پاکستان ان کے حقوق کو مکمل تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین پاکستان اور قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق فراہم کیے جائینگے۔
تقریب میں ارکان پارلیمنٹ ، پارلیمنٹ میں ہاؤس میں کام کرنے والے مسیحی برادری کے عملے اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News