Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

Now Reading:

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار
رانا شمیم

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور مقدمے میں بطور پارٹی شامل ہونے سے متعلق درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

واضح رہےکہ کہ وکیل درخواست گزار رائے نواز کھرل کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، پہلے یا بعد میں اگر یہ فرار ہو گئے تو کیا ہو گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ حکومت کا کام ہے،عدالت کا کام نہیں ہے۔

Advertisement

وکیل رائے محمد نواز کھرل نے مزید کہاکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا ان کا پاسپورٹ سرینڈر کرے۔

رانا شمیم معاملہ کیا ہے؟

گزشتہ ماہ ایک نگریزی اخبار میں خبر شائع ہوئی تھی جس میں رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق بتایا گیا تھا، خبر میں کہا گیا کہ رانا شمیم نے نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج پر دباؤ ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست سماعت کیلئے مقرر

خبر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

Advertisement

کیس کی سماعت کے دوران رانا شمیم نے موقف اختیار کیا کہ ان کا بیان حلفی کسی اخبار میں اشاعت کے لیے نہیں تھا، ان کا بیان حلفی سر بمہر تھا اور انہیں نہیں معلوم کہ وہ کس طرح لیک ہوا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر