
نارتھ کیرولینا کے ایک شخص نے لاٹری کے دو ٹکٹ خریدے جو تصویر میں یکساں دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن قسمت دیکھئے کہ دونوں ٹکٹ پر ہی انعامات نکل آئے۔ انعامات کی کل رقم سات لاکھ اسی ہزار ڈالر ہے۔
49 سالہ اسکوٹی تھامس نے جب اس ٹکٹ کے نمبر بھرے تو غلطی سے یکساں بھردئیے اور ان کے بیٹے نے اس جانب توجہ دلائی تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ یہ ٹکٹ نارتھ کیرولینا ایجوکیشن اسکیم کے تحت خریدے گئے تھے۔
لیکن جب نتیجہ نکلا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ دونوں ٹکٹوں پر انہیں مجموعی طور پر سات لاکھ اسی ہزار ڈالر کی رقم ملے گی جو پاکستانی روپوں میں 13 کروڑ 80 لاکھ روپے کے برابر ہے اور ایک بہت بڑی رقم بھی ہے۔
لیکن یاد رہے کہ لاٹری کی رقم پر ٹیکس کٹتا ہے اور اس طرح وہ ساڑے پانچ لاکھ ڈالر رقم کے حقدار ہوں گے۔ اسکوٹی تھامس نےبتایا کہ وہ اس رقم سے کاروبار شروع کریں گے کیونکہ وہ ٹرک چلا کر تنگ آچکے ہیں۔ کچھ رقم سے وہ ایک نیا گھر بھی خریدنے کا سوچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News