Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراد سعید کا 3 سالہ کارنامہ، کتنے ارب کمائے اور بچائے گئے؟

Now Reading:

مراد سعید کا 3 سالہ کارنامہ، کتنے ارب کمائے اور بچائے گئے؟

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اپنے تین سالہ دورِ وزارت کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کردی۔

مراد سعید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے 3 سال کے دوران آمدن میں کل 124.50 فیصد (99 ارب روپے) کا اضافہ کیا۔

مراد سعید نے مزید لکھا کہ احتساب سے کل 24.2 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔ کفایت شعاری سے 100 کروڑ روپے کی بچت ہوئی، جبکہ پانچ ارب روپے کی زمین واگزار کرائی گئی۔

مراد سعید کی وزارت نے تین سال کے دوران دو ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں پر کام مکمل اور 6 ہزار 118 کلومیٹر سڑکوں کی  منصوبہ بندی کی۔

انہوں نے بتایا کہ شفافیت کے لیے ای پروکیورمنٹ کا آغاز کیا اور تمام سڑکوں کا جی آئی ایس فیلڈ سروے کیا۔

مراد سعید لکھتے ہیں کہ آمدن میں یہ اضافہ گورننس کو بہتر کرکے حاصل کیا گیا، جن 2 موٹرویز پر ٹیکس بڑھتا ہے اس کا معاہدہ پچھلی حکومت 20 سال کے لیے کر کے گئی تھی جو 2034 تک بنتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 117 ٹول پلازوں میں سے کسی کے اوپر بھی کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا۔ یہ ادارہ میرا ذاتی نہیں قومی ہے اس لیے خوش ہوجائیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر