
صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی۔
صدر پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پرسیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو ایوارڈ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر دیا جائے گا۔
واضح رہےکہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغا م میں کہا تھا کہ سری لنکن مینجر پرینتھا کو بچانے کے لیے قاتلوں کے سامنے کھڑے ہونے پر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینےکا اعلان کرتا ہوں۔
On behalf of the nation I want to salute moral courage & bravery of Malik Adnan who tried his utmost to shelter & save Priyantha Diyawadana from the vigilante mob in Sialkot incl endangering his own life by physically trying to shield victim. We will award him Tamgha i Shujaat
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News