Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوپو کے نئے کم قیمت اسمارٹ فونز اے 11 ایس متعارف

Now Reading:

اوپو کے نئے کم قیمت اسمارٹ فونز اے 11 ایس متعارف

موبائل کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی چینی کمپنی اوپو اس وقت اپنے نئے فلیگ شپ فونز فائنڈ ایکس 5 سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ساتھ ہی پہلے فولڈ ایبل فون پر بھی کام جاری ہے۔ تاہم اوپواس کے ساتھ ہی کم قیمت اسمارٹ فونز کو بھی پیش کر رہا ہے۔

حال ہی میں اس چینی کمپنی نے اے سیریز کے نام سے ایک نیا اور کم قیمت فون پیش کیا ہے جو سب سے پہلےچین میں فروخت کیا جائے گا۔

اوپو کا اے 11 ایس کم قیمت میں شاندار فیچر سے لیس 4 جی فون ہے جسے جلد ہی دیگر ممالک میں میں بھی متعارف کرایا جائےگا۔

اوپو کے اے 11 ایس میں 6.5 انچ کا بہترین ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ پیش کیاگیا ہے۔

اس نئی سیریز بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ کم قیمت اسمارٹ فونز میں اس طرح کا ریفریش ریٹ عموماً نہیں دیا جاتا لیکن اوپو نے اسے سستے فونز میں شامل کیا ہے۔

Advertisement

اس فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا شاندار سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر اسنیب ڈراگون 460 پراسیسر موجود ہے اور ساتھ ہی 4 سے  8 جی بی ریم اور64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی پیش کئے گئے ہیں۔

اوپو کے اس سیریز میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کواو ایس 7.2 کے ساتھ ملا کر پیش کیا گیا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ کی زیادہ طاقت ور بیٹری بھی اس فون کا حصہ ہے۔

اوپو اے 11 ایس حیرت انگیز طور پر 3 کیمروں سے لیس ہے۔

واضح رہے کہ فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی دیئے گئے ہیں۔

Advertisement

اب بات کی جائے اوپو اے11 ایس سیریز فونز کی قیمت کی تو 4 جی بی ریم اور 64 اسٹوریج والا ماڈل 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 33 ہزار پاستانی روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر