Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیسکو میں کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے، محمد امین

Now Reading:

لیسکو میں کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے، محمد امین

لیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے کہا ہے کہ لیسکو میں کام کے دوران سیفٹی کے بابت تمام ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے۔

چوہدری محمد امین کی زیرِ صدارت جوائنٹ ورکس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں لیسکو ورکرز یونین کے نمائندؤں نے شرکت کی، جس میں ڈائریکٹر ایڈمن میاں محمد افضل، ایچ آر ڈائریکٹر آضیہ شعیب، چیف فنانس آفیسر بشری عمران، آپریشن ڈائریکٹر شاہد حیدر، ٹیکنیکل ڈائریکٹر عزیز الرحمان، منیجر ایم اینڈ ٹی رانا وسیم، منیجر جی ایس او اور جی ایس سی کے نمائندہ کے ساتھ ساتھ تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر بزرگ رہنما خورشید احمد خان، اسامہ طارق، حاجی محمد یونس، رانا عبد الشکور، ملک ظہور احمد سمیت یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ لیسکو میں کام کے دوران سیفٹی کے بابت تمام ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور اس حوالے سے کی گئی لاپرواہی پرسخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے اور اس کی کامیابی کے لئے ہمیں ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement

بزرگ رہنما خورشید احمد نے اپنے خطاب میں یونین کی جانب سے نئے لائن اسٹاف کی بھرتیوں، لیسکو میں حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات، لائن اسٹاف کے لئے محفوظ اور معیاری ٹی اینڈ پی کی فراہمی، اسٹاف کی اپ گریڈیشن اور آف ڈے ویجز کی جلد سے جلد فراہمی کے مطالبات پیش کئے۔

چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ لیسکو کے پاس اس وقت کافی تعداد میں ٹی اینڈ پی آئٹمز موجود ہیں اور معیاری ٹی اینڈ پی کی مستقل فراہمی اور لیسکو میں حادثات کی شرح کو صفر کرنے کے لئے تمام ریجن میں بکٹ کرینوں کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کررہے ہیں۔

لیسکو چیف نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 123 افراد کو ڈیتھ کوٹہ پر ملازمت دی گئی ہے جبکہ 500 سے زائد ملازمین کو پروموٹ کیا گیا۔

انہوں نے یونین کے مطالبے پر اس بات کا یقین دلایا کہ نئی بھرتیوں اور پروموشن کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے اس کے ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملازمین کے لئے رہائشی کوارٹروں کی درستگی بھی کی جارہی ہے۔

لیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا مزید کہنا تھا کہ ہم یونین کی جانب سے اٹھائے گئے تمام نکتوں پر متفق ہیں اور تمام قابل عمل مطالبات کو منظوری کے لئے  لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے سامنے رکھا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی گئی۔

Advertisement

اس موقع پر یونین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کو پھول بھی پیش کئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر