
خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں علاقہ کچ پاٹک کے قریب معمولی جھگڑے کے دوران 2 گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اور مرنے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں اکثر راہ گیر ہیں، ابھی تک جھگڑے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں نوجوان، ان کی بیٹی اور ماں تینوں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News