Advertisement
Advertisement
Advertisement

عربی زبان سیکھنے سے عرب اسلامی ممالک میں مشکل آسان ہو جائے گی، طاہر اشرفی

Now Reading:

عربی زبان سیکھنے سے عرب اسلامی ممالک میں مشکل آسان ہو جائے گی، طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عربی زبان سیکھنے سے عرب اسلامی ممالک میں مشکل آسان ہو جائے گی۔

 وزیر اعظم کے مشیر علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں یومِ عربی منایا جارہا ہے پورے ملک میں عربی زبان کو آسان بنانے کے لیے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عربی زبان سیکھنے سے عرب اسلامی ممالک میں مشکل آسان ہو جائے گی، پاکستان میں اسکولوں اور کالجوں اور مدارس میں عربی کا شارٹ کورس کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ خطرناک ملک ہے لیکن او آئی سی کے اجلاس سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، وزیر اعظم عمران خان او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مشاورت سے او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا ہے، افغانستان کی صورتحال پر اجلاس بلایا گیا ہے، افغانستان حالت جنگ میں ہے اگر وہاں کی صورتحال خراب ہوتی ہے اثر پوری دنیا پر پڑے گا، کل شام کو اسلام آباد سے پوری دنیا کو افغانستان میں امن لانے کا پیغام جائے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے دنیا کے ممالک نے افغانستان حکومت سے بات کی ہے۔

 اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطی و بین المذاہب ہم آہنگی مولانا حافظ محمد طاہر اشرفی کی ملاقات ہوئی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے حکومت کے اقدامات اور مشرقِ وسطی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر