Advertisement
Advertisement
Advertisement

میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی

Now Reading:

میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی
میشا شفیع

میشا شفیع

سیشن عدالت لاہور میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کو جرح کیلئے طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے میشا شفیع کا طلبی کی درخواست پر تحریری جواب ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ میشا شفیع کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کروایا کہ میشا شفیع  16 دسمبر کو پاکستان آئیں گی۔

میشا شفیع کی طرف سے کہا گیا کہ میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں، کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کے لیے ہی جاتی ہوں۔ 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آؤں گی۔

وکیل میشا شفیع نے کہا کہ چاردنوں میں علی ظفر کے وکلا جرح مکمل کرسکتے ہیں۔ میشاء شفیع 20 دسمبر کے بعد واپس چلی جائیں گی۔  ہہلے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست دی جس پرعدالت نے فیصل محفوظ کر رکھا ہے۔

میشا شفیع کے وکیل کے مطابق میشا شفیع اب ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتیں۔ ان کے خاوند کینیڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے۔

Advertisement

میشا شفیع نے استدعا کی کہ میرے خاوند کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر