سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں پہلی بار پولو کھیل کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں العلا شہر کے رائل کمیشن نے مشہور ڈولفینا پولو ٹیم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ، جس کے تحت ڈولفینا پولو ٹیم سعودی عرب میں پولو کھیل کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔
معاہدے کا حصہ بننے والی پولو ٹیم کے بانی ایڈولف کیمبیاسو نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایڈولف کیمبیاسو خود بھی پولو کے سابق کھلاڑی رہ چکے ہیں۔
ایڈولف کیمبیاسو کا کہنا تھا کہ ہمارا کلب العلا کے تاریخی شہر میں پولو کھیل کی مقبولیت کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور رول ادا کرے گی۔
ایڈولف کیمبیاسو نے مزید کہا کہ اس حوالے سے العلا کے رائل کمیشن انتظامیہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور ہم اگلے سال العلا کے صحرا میں ڈیزرٹ پولو کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔ اور اس حوالے سے ہوم ورک جاری ہے ، ہماری خواہش ہے کہ پہلا انٹرنیشنل پولو ایونٹ اگلے سال جنوری میں العلا شہر کے مضافاتی علاقے ہیگرا کے تاریخی مقامات کے سائے میں منعقدہ ہوں۔
ایڈولف کیمبیاسو نے کہا کہ العلا شہر کی انتظامیہ اور ہمارے درمیان ہونے والا تاریخی معاہدہ سعودی عرب کے صحرا میں پولو کھیل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
