Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘سیاسی گانے گاکر عوام کو لوریاں نہ دیں،کرپشن کاجواب دیں’

Now Reading:

‘سیاسی گانے گاکر عوام کو لوریاں نہ دیں،کرپشن کاجواب دیں’

حسان خاور کا کہنا ہےکہ ن لیگ اب اپنی کرپشن کو چھپا نہیں سکتی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی گلوکاری کومانتےہیں، سیاسی گانےگا کرعوام کولوریاں نہ دیں،کرپشن کاجواب دیں۔

انہوں نے کہاکہ 2013 میں میٹروبس کا ٹھیکہ 13 ارب روپے میں دیاگیا، ہم نے میٹروبس کا ٹھیکہ 11 ارب میں کیا، ان کی کرپٹ پریکٹسزکی وجہ سےگردشی قرضےہیں۔

حسان خاور نے کہاکہ سزایافتہ مجرم بتانےسےقاصرہیں ملازمین کےاکاؤنٹ میں 16 ارب کیسے آئے، جس شخص کویہ خرید نہ سکیں اس پرالزامات لگاناشروع کردیتےہیں، حمزہ شہباز اوران کی جماعت کا وتیرہ صرف اورصرف کرپشن رہا۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کیلئے400 ارب کی رقم مختص کررہےہیں، عوام ان کےجھانسےمیں نہیں آئیں گے،یہ ان کےمستقبل کامسئلہ ہے،صحت کارڈ سے10  لاکھ کا مفت علاج کرواسکتےہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےخوابوں میں بھی حکومتی کارکردگی سامنےآرہی ہے، چینی کنٹرول ریٹ کےساتھ رعایتی قیمت پربھی دستیاب ہے، احساس راشن پروگرام سے 30 فیصد سبسڈی دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مہنگائی کا حجم کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے، حسان خاور

حسان خاور نے کہاکہ پیپلزپارٹی نےووٹ کا وہی ریٹ دیاجولاہورضمنی الیکشن میں رکھاگیا، ن لیگ نے ووٹ کیلئے راشن دیناشروع کردیا، ن لیگ نے راشن دے کرووٹ کوعزت دینا شروع کردیا، لگتا ہےن لیگ والے احساس راشن پروگرام سےمتاثرہوگئے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ووٹ کی خریدوفروخت کانوٹس لے، خانیوال ضمنی الیکشن وہی ٹریلرہے جواین اے 133 میں دیکھاگیا، اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نےخریدوفروخت کاسلسلہ جاری رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر