Advertisement
Advertisement
Advertisement

’تحریک انصاف کی حکومت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی ادارے بنارہی ہے‘

Now Reading:

’تحریک انصاف کی حکومت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی ادارے بنارہی ہے‘
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی ادارے بنارہی ہے۔

اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں صوبائی حلقہ 151کے علاقے سکندریہ کالونی میں گرلز ڈگری کالج کے منصوبے کے ماڈل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف انجئینر زبیرلطیف نے گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کے ماڈل کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکندریہ کالونی میں 34کنال رقبہ پر ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے گرلز ڈگری کالج بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج علاقہ کی بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

Advertisement

اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کابینہ اس اہم کالج کے منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، سکندریہ کالونی میں گرلز ڈگری کالج حکومت کا علاقے کے عوام کے لئے شاندار تحفہ ہے۔

انکا کہنا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے، قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ سود مند سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حصول علم ہر انسان کا بنیاد ی حق ہے، حکومت یہ حق دے رہی ہے، بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیم بھی بے حد اہمیت کی حامل ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مستقبل کی نسلوں کو سنورانے کے لئے خواتین کو معیاری تعلیم کی فراہمی ضروری ہے، پنجاب حکومت نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

اسلم اقبال نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی ادارے بنا رہی ہے، صوبائی حلقہ 151کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولتوں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ احمد مدثر، ایکسین بلڈنگ فیصل اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر