
سابق وزیر خزانہ و پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔
شوکت ترین خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل عامرکیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کیا۔
شوکت ترین سینیٹ کے انتخابات کیلئے کل کاغذات جمع کرائیں گے اور سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
یادرہے اس سے قبل وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی آئینی مدت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینےکا فیصلہ کیا تھا ۔
شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔
واضح رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوئی تھی، شوکت ترین کو بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے کیلئے سینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ۔
آئین کے مطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایوب آفریدی نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفی دیا تھا۔ ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے سے مشیر خزانہ شوکت ترین کی سینیٹر بنانے کی راہ ہموارہو گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کیا تھا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا تھا۔ میری سینٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا۔
ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صوابدید ہے جس کو چاہے ذمہ داری دیں، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں،موقع دیا گیا تو قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News