
فلم پائیڈر مین سیریز کی نئی فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپائیڈر مین سیریز فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نےباکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ ریلیز کے ابتدائی دنوں میں 121 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔
تاہم یہ فلم وبا کے دور میں پہلی فلم ہے جس نے اب تک 100 ملین سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا اس فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ فلم اپنے پہلے ہفتے میں 242 ملین کے بزنس کی طرف کامیابی سے بڑھ رہی ہے۔
اس کے علاوہ اسپائیڈرمین: نو وے ہوم نے ایک دن میں 121 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے اب تک کی دسمبر کے ابتدائی دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
فرنچائز کی بہترین فلم سنی اسپائیڈر مین سیریز، نے تین دن میں زبردست بزنس کرکے 2017 میں ہوم کمنگ کا 117 ملین ڈالر کا اور 2019 میں فار فرام ہوم کا 92 ملین کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔
فلم نو وے ہوم میں اس مرتبہ ٹام ہالینڈ اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سپر نیچرل ہیرو کا کردار ادا کیا۔
جبکہ جان واٹس کی ہدایتکاری میں ہالینڈ کے ساتھ زندایا، ماریسا ٹومی اور جیکب بٹالون بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News