Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہد سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق

Now Reading:

مشہد سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق

کراچی: قومی ائیرلائن پی آئی اے کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کی ایران کے سفیر محمد علی حسینی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ہوا بازی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دورانِ گفتگو ایران کے شہر مشہد سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پی آئی اے کے ساتھ شام کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلانے پر بات چیت کی جائے ‘

پروازیں شروع کرنے کا مقصد دونوں ہمسایہ ممالک اور عوام کے درمیان روابط اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Advertisement

پی آئی اے جنوری 2022 سے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے مشہد کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ممالک کے عوام کو  فائدہ ہوگا۔

براہ راست پروازوں سے ایران میں مقدس مقامات کی زیارت اور تجارتی وفود کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے زائرین کی سہولیات کے لئے شام ، عراق اور ایران کے سیکٹر پر پروازوں میں اضافے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر