انڈین کرکٹ کے مشہور بلے باز ویرات کوہلی نے اپنی فرنچائز کے وسیع تر مفاد کے لئے معاوضے میں کمی کر دی ہے۔
آئی پی ایل سیزن 2022 کے لئے رائل چیلنجز بنگلور نے ویرات کوہلی کے معاوضے میں ٖغیر معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ بھارتی کھلاڑی پارتھیو پٹیل کے مطابق ویرات کوہلی نے معاوضے میں کمی کے اعلان کو بخوشی قبول بھی کر لیا ہے۔
سابق بھارتی وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں انڈین ٹیم کے کپتان نے یہ فیصلہ فرنچائز کے وسیع تر مفاد کے سامنے رکھ کر کیا ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں آئی پی ایل سیزن 2022 میں فرنچائز رائل چیلنجز بنگلور نے ایڈوانس بک کر رکھا ہے۔
آئی پی ایل کی سیلری کیپ کے مطابق بھارتی کپتان کو 15 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے، جو گزشتہ سیزن سے انتہائی کم ہے۔ رائل چیلنجز بنگلور نے ویرات کوہلی کے علاوہ آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل اور محمد سراج کو اگلے سیزن کے لئے پیشگی بک کر رکھا ہے۔ گلین میکسویل کو 11 کروڑ جبکہ محمد سراج کو 7 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
پارتھیو پٹیل کے مطابق معاوضوں میں کمی کا مقصد یہی ہے کہ آکشن میں مزید بہتر کھلاڑیوں کو خریدا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
