
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے لکھا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔
اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں۔ غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 23, 2021
مریم نواز نے لکھا کہ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نذر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔
واضح رہے کہ آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے پر وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے ایک بار پھر احتجاج شروع کر دیا ہے۔
ملازمین کے مطابق مذاکرات کے بعد وزارت تعلیم سمیت کسی کمیٹی نے پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا اور ہی نہ رابطہ کیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، آج کے احتجاج کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولیٰ نے کہا تھا کہ حکومت ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے، جب تک آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News