Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینو کا جوس پینے سے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟

Now Reading:

کینو کا جوس پینے سے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟

متعدد عوامل آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتے ہیں جیسے غیر صحت بخش غذا جبکہ کچھ غذائیں آپ کی قوت مدافعت کو بہتر کر دیتی ہیں اور ان غذائیوں میں سرفہرست موسم سرما کا خاص پھل کینو ہے۔

کینو عام طور پر سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔

کینو

کینو کا جوس عام طور پر ناشتے میں بھی پیا جاتا ہے۔

کینو غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھرپور پھل ہے ، موسم سرما کے اس پھل کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

آئیے کینو کے جوس کے صحت سے متعلق چند فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

‘کینو کےجوس کے فوائد’

روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کے لیے حیرت کا سبب بن سکتا ہے۔

کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جِلد کو نکھارتا ہے اور جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

صحت

Advertisement

وہ عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پیر اکثر سُن ہوجاتے ہیں اُن کے لیے کینو کا جوس بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

بڑی عمر کے لوگوں کو تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پلایا جائے تو ہاتھ پاؤں سُن ہونے کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے کیونکہ کینو کا رس خون کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔

ہاتھ پیر سُن ہونے کا مسئلہ خون کی کمی کی وجہ سے پیش آتا ہے۔

طبعی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس اورنج جوس جسم کے اندر موجود زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے۔

وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو ہی مضبوط نہیں کرتی بلکہ خاص پروٹین کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔

Advertisement

کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کینو میں قدرتی طور پر وٹامن بی اور فولک ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو حمل کے دوران خواتین کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر