
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپکس یا کھیلوں پر سیاست نہیں کرتا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ سمٹ کے دعوت نامے تمام ممبر اور مبصر ممالک کو بھیجے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ممالک کی جانب سے کنفرمیشن مل رہی ہے ، وزارت خزانہ کا افغانستان کے حوالے سے فنڈز کو ابھی کھولا نہیں گیا ، ابھی میرے پاس اس کی مکمل معلومات نہیں ہیں ، امریکہ کے جمہوریت کے حوالے سے سمٹ میں شرکت کے حوالے سے پہلے بتا چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بلاک کی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا ، پاکستان اپنا موقف جمہوریت کے حوالے سے سمٹ پر اپنا جواب دے چکا ہے، سرد جنگ دنیا کیلئے خطرہ ہے پاکستان کا موقف نہایت واضح ہے ، جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ چین بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بہترین میزبان ہے ، پاکستان یہ سمجھتا ہے اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے گا، پاکستان اولمپکس یا کھیلوں پر سیاست نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے اندوہناک واقعے پر سری لنکا حکام سے بات چیت ہوئی ، فیکٹری کے مالک کی جانب سے سری لنکن شہری کیلئے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News