Advertisement
Advertisement
Advertisement

’77لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے’

Now Reading:

’77لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے’
احساس راشن

 ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ 77 لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے ہیں۔

 معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے دورہ پشاور کے دوران وزیراعظم عمران خان کو احساس راشن رعایت رجسٹریشن کی پیش رفت پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ  اہل گھرانےآٹا، دالوں، خوردنی تیل ،گھی پر ماہانہ ایک ہزار رعایت حاصل کریں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن رجسٹریشن ویب پورٹل پر 48.9 کروڑ کلک کیے گئےہیں، گھرانے بذریعہ 8171 رجسٹر ہو سکتے ہیں، گھرانے کا کوئی بھی فرد 8171 پر رجسٹریشن کےلیےشناختی کارڈ نمبربھیجے، شناختی کارڈ نمبرمتعلقہ رجسٹرموبائل سم سے بھیجنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ احساس راشن رعایت پروگرام سے دو کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

معاون خصوصی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ رجسٹریشن ویب پورٹل جاری ہے، نیشنل بینک رجسٹریشن کےلیےکریانہ دکانداروں کے بینک اکاؤنٹ کھول رہا ہے، کریانہ اسٹوزمالکان کو رعایتی رقم کےساتھ پرکشش کمیشن بھی دیا جائے گا۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہاکہ قرعہ اندازی میں کریانہ مالکان کو فی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل اوردیگر انعام ملیں گے۔

Advertisement

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باوجود وزیراعظم ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روکا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیاجارہاہے ،انتخابی کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ صدرمملکت ،وزیراعظم ، گورنرزانتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کے لئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کرہ نوٹس میان کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233 اور 234 کے تحت کارروائی کرسکتاہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو یاد دہانی نوٹس بھی جاری کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر