Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا کی صورتحال سے متعلق بیان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا کی صورتحال سے متعلق بیان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10588 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

  سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 مریض انتقال کر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7630 ہوچکی ہے، آج مزید 2156 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 456121 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 6838123 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جبکہ 476214 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 3463 مریض زیرِ علاج ہیں، 3299 مریض گھروں میں، 17 آئسولیشن سینٹرز میں اور 147 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق 144 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 11 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوبے کے 176 نئے کیسز میں سے 76 کا تعلق کراچی سے ہے، کورنگی 4، ضلع شرقی 11، ضلع جنوبی 31، ضلع وسطی اور غربی 2۔2، ملیر میں سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دادو 27،حیدر آباد اور میرپور خاص 15۔ 15، مٹیاری 13، ٹھٹھہ 12، جامشورو اور سجاول 11۔ 11، ٹنڈو الہیار 5 لاڑکانہ4 ، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر 3۔3، بدین اور سکھر 2۔2، سانگھڑ میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 179847 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں، اب تک 25194813 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر