Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخرزمان کی میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کیساتھ کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

فخرزمان کی میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کیساتھ کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل
فخرزمان

فخرزمان

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخرزمان کی میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کیساتھ کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

آخری روز خیبرپختونخوا کی بولنگ کے دوران جب کھانے کا وقفہ ہوا تو قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز فخرزمان نے ہوٹل جانے کے بجائے گراؤنڈ کے اندر ہی بیٹھے کھانا کھانے میں مصروف اسٹاف کے پاس پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ خیبر پختونخوا قائداعظم ٹرافی کا چیمپئن بن گیا

فخرزمان نے وہی زمین پر بیٹھ کر گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھایا اور اس دوران ان کا ایک مداح ان کی ویڈیو بناتا رہا تاہم فخرزمان ویڈیو سے بے خبر کھانا کھانے میں مصروف دکھائی دیے۔

Advertisement

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فخرزمان کے اس عمل کی تعریف کی جارہی ہے اور انہیں سراہا جارہا ہے۔

لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز کے مداحوں نے کہا ’’فخرزمان کا گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا ایک اچھا عمل ہے‘‘۔

Advertisement

ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ جیتنے کے بعد فخرزمان اپنے گراؤنڈ میں بیٹھے تماشائیوں کے پاس بھی گئے اور اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیے اور ان کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر