
سٹی ٹریفک آفیسر نے راولپنڈی کے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کردئیے۔
پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکداروں کے خلاف زیادہ سے زیادہ ایف آئی آر درج کروائی جائیں گی۔
راولپنڈی میں اینٹی بیگر سکواڈ نے گزشتہ ماہ 1938 بھکاریوں کو گرفتار کیا، چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ بھیک مانگنے والے 18 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا ہے، گرفتار بھکاریوں میں 80 فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں سے ٹھیکداری نظام کے تحت بھیک منگوائی جاتی ہے، پیشہ ور بھکاریوں میں 45 فیصد مرد، 40 فیصد عورتیں، 5 فیصد بچے اور 10 فیصد خواجہ سرا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاری پنجاب، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے مختلف علاقوں سے راولپنڈی شہر میں رہائش پذیر ہیں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا اینٹی بیگر سکواڈ بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ان میں پیشہ ور مجرم بھی شامل ہوتے ہیں، شہریوں کی محنت کی کمائی ان دھوکہ بازوں کے ہاتھوں نہیں لگنے دیا جائے گا اور شہری دوران ڈرائیونگ اپنی محنت کی کمائی پیشہ ور بھکاریوں کو دینے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News