
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسری روز بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔
ملک میں جاری سیاسی تناؤ اور منی بجٹ کے شور کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار 43 پر موجود تھا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، ایک وقت میں انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تاہم پھر مارکیٹ میں تیزی کا عنصر غالب آگیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈیزل اور پیٹرول کا معیار مزید بہتر بنانے کا منصوبہ
بدھ کے روز کاروبار بند ہونے تک ہنڈریڈ انڈیکس 216 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 260 پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 370 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ جن میں سے 199 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور 147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کم ہوئے، جب کہ 24 کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:ہالینڈ سے ترسیلات زرمیں 33.1 فیصد کااضافہ
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن تیزی کا اثر دیگر انڈیکسز پر بھی پڑا۔
بدھ کے روز کے ایس ای 30 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
اسی طرح کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 419 اور آل شیئرز انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News