Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

Now Reading:

تھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

تھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تھر میں ڈاکٹروں کی قلت ختم کرنے کے لیے 36 ڈاکٹروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

تھر کے دور دراز اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پہلے سے تعینات اور ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹروں کو رپورٹ کرادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

Advertisement

تھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو شکایات ملی تھیں۔

تھرپارکر : دیہی علاقوں میں موجود میڈیکل ڈسپنسریز غیر فعال

یاد رہے محکمہ صحت کی جانب سے دیہی علاقوں میں سہولیات کے لئے دی گئیں میڈیکل ڈسپنسریز مکمل طور پر غیرفعال ہوچکی ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

تھرپارکر مٹھی کے گاؤں  ہوتھیئر میں قائم میڈیکل ڈسپنسری میں ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہے جبکہ تھرپار کر ڈیوٹی  ڈاکٹر گزشتہ ایک سال سے غائب ہے۔

میڈیکل ڈسپنسری میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اہل علاقہ تھرپارکر کا کہنا ہے کہ ہم کو بخار کے علاج کے لئے بھی مٹھی جانا پڑتا ہے، اسپتال میں صرف چوکیدار موجود  ہے اس کےعلاوہ کوئی عملہ حاضر نہیں ہوتا۔

Advertisement

تھرپارکر کے عوام نے اس مسئلہ کے حل کے لئے صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو  سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر