فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے اپنا پہلا منی لانڈرنگ کا مقدمہ جیت لیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دو ارب روپے اکاؤنٹس اور ریکارڈ کے بغیر رکھنے والے تاجر کو عدالت نے سزا سنا دی۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق عدالت نے باجوڑ کے حبیب اللہ کو ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پر سزا سنائی۔
ایم ایس رائے ٹریڈنگ کمپنی کے مالک نے 2015 میں صرف 1 لاکھ 93 ہزار ٹیکس ادا کیا، حقائق سامنے آنے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے جرائم سامنے آگئے۔
ایف بی آر نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری پر مذکورہ تاجر کے بینک اکاؤنٹ مجمند کر دیئے اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزم پر مقدمہ چلایا گیا۔
عدالت سے ملزم کو ایک سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے 2 ارب روپے کے اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف ہواتھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں اینٹی منی لانڈرنگ کے کسی ایک کیس میں بھی سزا نہیں ہوئی۔
قائمی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ فیٹف کے بعد پشاور میں ایک کیس پر سزا ہوئی، جبکہ ۱۰۰ سے زائد کیسز اب تک عدالتوں میں ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 2018سے اب تک 215ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
