فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اب تک30ارب روپےکےقرضےنوجوانوں کوفراہم کرچکے ہیں۔
وزیرمملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز بنا رہے ہیں ، اب تک30ارب روپےکےقرضےنوجوانوں کوفراہم کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوقرض دینے کیلئے100ارب روپے مختص کیے ہیں ، ڈیجیٹل میڈیا اپنے آپ کومنوا چکا ہے ، ڈیجیٹل میڈیا سے معاشرے پرکیا اثر پڑے گا یہ اہم معاملہ ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں18کروڑموبائل سمزموجود ہیں ، 12 کروڑ فورجی کے کنکشنزموجود ہیں ، اب انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کا زمانہ ہے ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کونکھار رہے ہیں۔
وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہماری آبادی کا60فیصد نوجوانوں پرمشتمل ہے ، دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
