Advertisement
Advertisement
Advertisement

بپ جی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا گیم بن گیا

Now Reading:

بپ جی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا گیم بن گیا

دنیا بھر میں نوجوانوں کے پسندیدہ ایکشن، سسپنس اور مار ڈھار سے بھرپور گیم ’بپ جی‘ نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

دنیا بھر میں ٹیکنالوجی صارفین کی مارکیٹ کا تجزیہ کرنے والی فرم سینسر ٹاور کی رپورٹ کے مطابق پب جی رواں سال نومبرمیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا گیم بن گیا ہے۔ گیم ڈیولپر Tencent کی جانب سے بنائے گئے اس گیم پر صرف ایک ماہ میں کھلاڑیوں نے 254 ملین ڈالر خرچ کیے۔ جو کہ نومبر 2020 میں اس گیم پر خرچ کی گئی رقم سے 46 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پب جی کا 66 فیصد ریونیو چین، 7 اعشاریہ 3 فیصد ترکی اور 6 اعشاریہ 8 فیصد امریکا سے آیا۔ آمدن کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر miHoYo کابنایا گیا موبائل گیم  Genshin Impact ہے، جس نے نومبر 2021 میں 207 ملین ڈالر کا مجموعی منافع کمایا۔ جو کہ گزشتہ سال میں اسی مدت میں حاصل کیے گئے منافع سے 47 فیصد زائد ہے۔

Genshin Impact کا 36 فیصد ریونیوچین اور 24 فیصد جاپان سے آتا ہے۔ نومبر 2021 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے گیمز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پب جی کی ڈیولپر کمپنی Tencent کا ہی گیم Honor of Kings، مون آف ایکٹو کا ’ کوائن ماسٹر‘ اور NCSOFT کا ’Lineage W‘ ہے۔

Advertisement

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2021 میں گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پرموبائل گیمز کھیلنے کے شوقین افراد نے ایک محتاط اندازے کے مطابق 7 ارب 10 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔ جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں خرچ کی جانے والی رقم سے 7 فیصد زائد ہے۔

موبائل گیمز سے ریونیو حاصل کرنے والے ملکوں میں امریکا سرفہرست ہے، جس نے نومبر 2021 میں تقریبا 2 ارب ڈالر ریونیو جمع کیا جو کہ دنیا بھر میں موبائل گیمز پر خرچ کی گئی رقم کا 29 فیصد بنتا ہے۔ آمدن کے لحاظ سے جاپان 20 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جب کہ چین جہاں گوگل پلے اسٹور دست یاب نہیں ہے وہ موبائل گیمز پر خرچ کیے جانے والے مجموعی ریونیو میں سے 18 فیصد کا شراکت دار رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر