
شیری رحمان کا کہنا ہےکہ سانحہ اے پی ایس کے سوگوار خاندان 7 ویں برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے سانحہ اے پی ایس کی 7 ویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افسوس سانحہ اے پی ایس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے حکومت نے 3 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔
7 years ago today,we lost 150 precious lives in the #APSAttack.It’s a shame that even after all this time,the govt has still asked for more time to submit its report to the SC.The parents are waiting for justice while this govt is talking about giving amnesty to those responsible pic.twitter.com/aa09rlfDzh
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 16, 2021
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ہم حصول انصاف تک ان مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں، اے پی ایس شہداء کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پارلیمان نے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا تھا، نیشنل ایکشن پلان کو غیرفعال بنانے پر ہمیں اعتراض اور تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس، ہم کبھی نہیں بھولیں گے!
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے بارے میں اس حکومت کا غیر واضح بیانیہ نقصان دہ ہے، ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News