صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو خوشحال مملکت بنانا ہے۔
انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش پر پاکستانی قوم اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش کا دن پوری دنیا میں منایا جارہا ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام اللہ پاک کے برگزیدہ پیغمبر ہیں، آج کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابائے قوم قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں تمام قوموں کے یکساں حقوق کی پاسداری پر زور دیا، ان کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو خوشحال مملکت بنانا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہیں، بانی پاکستان کے فرمودات کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کا دن پیار، محبت، بھائی چارہ اور امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے، صحت کے شعبہ میں مسیحی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
