Advertisement
Advertisement
Advertisement

’قائد اعظمؒ کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو خوشحال مملکت بنانا ہے‘

Now Reading:

’قائد اعظمؒ کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو خوشحال مملکت بنانا ہے‘
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو خوشحال مملکت بنانا ہے۔

انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش پر پاکستانی قوم اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش کا دن پوری دنیا میں منایا جارہا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام اللہ پاک کے برگزیدہ پیغمبر ہیں، آج کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابائے قوم قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں تمام قوموں کے یکساں حقوق کی پاسداری پر زور دیا، ان کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو خوشحال مملکت بنانا ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہیں، بانی پاکستان کے فرمودات کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کا دن پیار، محبت، بھائی چارہ اور امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے، صحت کے شعبہ میں مسیحی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر