Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابائے قوم قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Now Reading:

بابائے قوم قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
قائداعظم

قائداعظم کا 148یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

برصغیر پاک وہ ہند کے کروڑوں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار اسلامی مملکت کا تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد جناح 1876 میں آج ہی کے روز کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانی بابائے قوم کو ان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھر پور انداز سے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

پاکستان میں بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عام تعطیل ہے جب کہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں فجر کی نماز کے بعد بابائے قوم کے ایصال ثواب اور ملک کی بقا و سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوا، وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

Advertisement

بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی۔ جہاں گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ جس کے بعد زندگی سے پر شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور عام شہری بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔

مسلح افواج کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

پاکستان کی مسلح افواج نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح کا وژن پرامن اور ترقی کی راہ پرگامزن پاکستان تھا، ایک قوم کی حیثیت سے کامیابی کے لئے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصول پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے۔

پاک فضائیہ کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت

پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی ہے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لئے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔ یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

Advertisement

قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر