Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے آرزو کو والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت دیدی

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ نے آرزو کو والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت دیدی

سندھ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں نابالغ آرزو فاطمہ کو اپنے والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی، جب کہ مؤخر الذکر نے عدالت کو یہ حلف نامہ دیا کہ وہ اسے ذہنی یا جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے اور اس پر دوبارہ عیسائیت اختیار کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

قبل ازیں، جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس ارشد حسین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وکلا کے دلائل، آرزو کے مبینہ شوہر اور والدین کے ساتھ ساتھ خود آرزو کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بنچ نے آرزو کے والدین کو حکم دیا کہ وہ اپنے حلف نامے کے ساتھ 25,000 روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کرائیں۔

بنچ نے آرزو کے شوہر کی اسے اپنے ساتھ رکھنے کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کہا کہ مبینہ شادی چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے متعلقہ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کو یہ بھی ہدایت کی کہ آرزو کی خیریت سے متعلق رپورٹ ہر تین ماہ بعد سندھ ہائی کورٹ کی ممبر انسپکشن ٹیم (MIT) کو پیش کی جائے۔

Advertisement

قبل ازیں، آرزو مسیح نے سندھ ہائی کورٹ کو تصدیق کی کہ اس نے ایک دن پہلے شیلٹر ہوم چھوڑنے اور اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے لیے درخواست دی تھی۔

14 سال کی ایک نابالغ عیسائی لڑکی آررو نے مبینہ طور پر اسلام قبول کیا تھا اور گزشتہ سال اکتوبر میں اظہر علی کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی کر لی تھی۔

اس نے تحفظ کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسلام قبول کرنے اور اظہر علی سے شادی کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

تاہم، درخواست گزار اور اس کا شوہر لاپتہ ہو گئے اور ہائی کورٹ نے پولیس کو آرزو کو بازیاب کرنے اور شیلٹر ہوم میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ نابالغ ہے اور چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 18 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی شادی کی اجازت نہیں دیتا۔

اس کے بعد پولیس نے آرزو کی اظہر کے ساتھ شادی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

آرزو کو بعد میں پولیس نے بازیاب کرایا اور سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش کیا۔ عدالت کے سامنے اپنے بیان میں آرزو نے انکشاف کیا کہ اس کی عمر صرف 13/14 سال تھی۔ اس نے اپنے والدین کے ساتھ جانے سے بھی انکار کر دیا۔

Advertisement

23 نومبر 2020 کو سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے اسے شیلٹر ہوم میں رکھنے کا حکم دیا تھا اور اس کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی محکمہ سماجی بہبود کی ایک خاتون نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے آرزو کے مبینہ شوہر اور رشتہ داروں کو اس سے پناہ گاہ میں ملنے سے بھی روک دیا تھا اور صرف ان لوگوں کو ملنے کی اجازت دی تھی جنہیں وہ دیکھنا چاہتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر