Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرسمس تقریبات کی لائیو نشریات کے دوران پوپ کے انتقال کا اعلان

Now Reading:

کرسمس تقریبات کی لائیو نشریات کے دوران پوپ کے انتقال کا اعلان

برطانوی خبر رساں ادارے کی خاتون میزبان نے کرسمس ڈے کے موقع پر لائیو کوریج کے دوران پوپ فرانسس کے انتقال کی خبر نشر کردی، جس کے بعد انہیں اور ٹی وی چینل کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

برطانوی نیوز چینل آئی ٹی وی ہفتہ کی سہ پہر ویٹی کن میں جاری کرسمس تقریبات کو براہ راست نشر کر رہا تھا۔

خاتون نیوز اینکر اس حوالے سے دی گئی اسکرپٹ پڑھ رہی تھیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون میزبان نے لائیو نشریات  کے دوران کہا، “پوپ نے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وبائی مرض کے خاتمے لیے دعاؤں پر توجہ مرکوز رکھی۔ پوپ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضرورت مندوں کو ویکسین فراہم کی جانی چاہیے۔”

ان الفاظ کی ادائیگی کے ساتھ ہی میزبان نے پوپ کے انتقال کا اعلان کردیا۔

Advertisement

تاہم، انہیں فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا اور آن اسکرین ہی ناظرین سے معافی مانگ لی۔

لائیو نشریات میں اتنی بڑی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اسے واقعی انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے مختلف جذبات کا اظہار کیا۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا کہ چینل کو اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ کرسمس اور ایسٹر ایک ساتھ، کیا کمال کا دن ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/Michael88139039/status/1475084121617620996?s=20

اسکوٹی جی بی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا، ‘ انہیں لگا وہ بچ گئے، کسی نے نوٹس نہیں کیا۔’

Advertisement

جبکہ ایمی لکھتی ہیں کہ، ‘ یہ اب تک کی سب سے سنگین غلطی تھی جو میں نے کبھی ITV پر دیکھی۔’

 

Advertisement

بعد ازاں آئی ٹی وی کی جانب سے غلطی پر جاری بیان میں کہا گیا کہ نیوز اینکر کے پاس تیار شدہ اسکرپٹ ہوتا ہے تاہم جو کچھ نشر ہوا وہ غلطی سے پڑھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر