Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں چیتے نے گھر میں گھس کر پالتو کتے کو دبوچ لیا، ویڈیو وائرل

Now Reading:

بھارت میں چیتے نے گھر میں گھس کر پالتو کتے کو دبوچ لیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک چیتا گیٹ سے چھلانگ لگا کر گھر میں گھس آیا اور ایک پالتو کتے کو گردن سے دوبچ کر لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اکثر تیندوؤں کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس میں وہ کبھی انسانوں تو کبھی جانوروں کو نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ بھارت میں تو تیندوؤں کا گھروں میں گھس کر انسانوں پر حملہ کرنا عام سی بات ہوگئی ہے۔

انڈین فاریسٹ سروس کے افسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چیتے کو بند گیٹ سے چھلانگ لگا کر گھر میں کتے پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کی شروعات میں کتے کو ایک گھر کے بند دروازے کے پاس کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، اچانک جیسے کسی چیز سے خوفزدہ ہو اور کتا تیز رفتاری سے جیسے گھر کے اندر بھاگنے لگتا ہے، چند ہی لمحوں بعد چیتا گیٹ سے چھلانگ لگا کر گھس آتا ہے۔

چیتا گھر میں داخل ہوتا ہے اور سیدھا کتے کے پیچھے جاتا ہے جس کے چند سیکنڈ بعد اسے اپنے منہ میں مضبوطی سے دبوچ کر دوبارہ گیٹ سے چھلانگ لگا کر بھاگ جاتا ہے۔

ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر شیئر کیے جانے کے بعد اسے اب تک کئی لوگوں نے دیکھا ہے۔

انڈین فاریسٹ سروس کے افسر نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چیتے پہاڑی علاقوں میں اکثر پائے جاتے ہیں جب کہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے کچھ مالکان اپنے پالتو جانوروں کو ان کے گلے میں لوہے کا کالر پہنا دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر