
آصف علی
قومی ٹیم کی جانب سے آصف علی سب سے بھاری بلا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ انہوں نے خود ہی بتادی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی بھاری بلا استعمال کرنے کی وجہ بتارہے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے ویڈیو میں کہا کہ پوری کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ بھاری بلا میں ہی استعمال کرتا ہوں، چونکہ مجھے زیادہ تر آخری اوور میں بیٹنگ کرنے کا موقع ملتا ہے ، اس لیے میں خود بلے بنانے والی کمپنی کو فون کرکے خصوصی طور پر بھاری بلا تیار کرنے کا آرڈر دیتا ہوں۔
Does @AasifAli2018 carry the heaviest bat in the Pakistan side? Here's the hard-hitter himself telling us about it.#PAKvWI #HumTouKhelainGey #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/pehY1sd8qn
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2021
آصف علی نے کہا کہ میرے بلے میں سارا وزن نیچے کی جانب ہوتا ہے تاکہ آخری اوورز میں جب مجھے ہارڈ ہٹنگ کرنے میں آسانی ہو اور گیند آسانی سے مڈل ہوجائے، اور چونکہ میں نے زیادہ تر بڑی شارٹس کھیلنا ہوتی ہیں اس لیے میرا بلا دیگر بلے بازوں کے مقابلے میں تھوڑا مختلف اور بھاری ہوتا ہے۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایکشن میں دکھائی دینے کے حوالے سے مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کے لیے بے چین ہوں اور امید ہے شائقین کرکٹ کورونا کےحوالے سے تمام ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے گراؤنڈ آئیں گے۔
واضح رہے ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ میں شانار بلے بازی پر آئی سی سی کی جانب سے آصف علی کو پچھلے ماہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News