 
                                                                              عمرکوٹ میں پانچ روز قبل دکان سے چیز لے کر لوٹتے ہوئے نامعلوم ملزم کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی 8 سالہ بچی کا معمہ حل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کے ذریعے اہم ملزم چندیو بھیل کو گرفتار کرلیا، ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا، جنسی زیادتی کے وقت استعمال کئے گئے کپڑے بھی برآمد ہوئے۔
واضح رہے کہ پانچ روز قبل گوٹھ آڈتیو واٹر کے مقام پر نامعلوم ملزم نے 8 سالہ بچی کو دکان سے لوٹتے ہوئے راستے میں روک کر اغوا کرلیا تھا، ملزم نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
بچی کو شدید زخمی کر کے بےہوشی کی حالت میں ملزم فرار ہوگیا تھا، بچی کو عمرکوٹ میں طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سٹی تھانے میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا، 3 مشکوک ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے اجزا لے کر ڈی این اے کے لئے ارسال کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 