
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ مہوش حیات کی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔
اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ فیروزی فراک زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ اداکار کورٹ پہنے ہوئے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں ہمایوں سعید اور اداکار احمد علی بٹ نے اداکارہ مہوش حیات کے کچھ اہم راز کھول دیے تھے۔
اداکار ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ کا اپنی ساتھی اداکارہ کے بارے میں کہنا تھا کہ مہوش حیات مردوں کی طرح بریانی کھاتی ہیں۔
شو کی میزبان نے اداکار ہمایوں سعید اور اداکار احمد علی بٹ سے اُن کی ساتھی اداکارہ سے متعلق سوال کیا۔
میزبان نے ہمایوں سعید اور اداکار احمد علی بٹ سے پوچھا تھا کہ آپ کی ساتھی اداکارہ مہوش حیات کے بارے میں کچھ ایسا بتائیں جو اُن کے مداح نہیں جانتے ہیں۔
میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں دونوں اداکاروں نے جواب دیا تھا کہ مہوش حیات کھانے پینے کی بہت شوقین ہیں اور وہ بریانی کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔
اداکاروں نے بتایا تھا کہ مہوش حیات بریانی کھانے کے لیے کسی بلڈنگ سے چھلانگ تک لگا سکتی ہیں۔
ہمایوں سعید نے مہوش سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہوش حیات مردوں کی طرح ہاتھوں سے چپڑ چپڑ کر کے بریانی کھاتی ہیں۔
جبکہ احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ بریانی کھاتے ہوئے آپ فرق نہیں کر سکتے ہیں بریانی مہوش حیات کھا رہی ہیں یا کوئی منصور نامی مرد۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News