Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، بونداباندی کا سلسلہ جاری

Now Reading:

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، بونداباندی کا سلسلہ جاری
بارش

 کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے، بوندا باندی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

 شہر کے مختلف علاقوں نیشنل اسٹیڈیم ، ڈالمیا ،جوہرموڑ، حسن اسکوائر، غریب آباد، آئی آئی چندریگر روڈ ، ایم اے جناح روڈ اور گرومندر میں ہلکی بارش و بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

بونداباندی کے باعث موسم کافی سہانا ہو گیا ہے۔

کراچی میں تیز بارشوں کا امکان 

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 تا 27 دسمبر کے دوران شہر قائد میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

Advertisement

موسم سرما کی بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

پاکستان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہفتے اور اتوارکو موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کے ساتھ ہی الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کو بارشوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر