
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ٹیکسز کم کرکے عوام کو کافی حد تک ریلیف فراہم کرے گی۔
وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہیلتھ انشورنس کا اجراء کیا ہے کیونکہ صحت کے مسائل کا بڑا بوجھ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے احساس راشن پروگرام بھی شروع کر دیا ہے جس سے بنیادی ضروریات کی اشیاء 30 فیصد سستی ملیں گی، یہ مہنگائی کا بوجھ ہمارا نہیں عالمی سطح پر منڈیوں میں تیزی آئی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردی آتے ہی لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ
ہاشم جواں بخت نے مزید کہا کہ اگر آپ پاکستانی اشیاء کا عالمی سطح پر موآزنہ کریں تو یہ سستی ہیں، حکومت اپنے ٹیکسز کم کرکے عوام کو کافی حد تک ریلیف فراہم کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں: سردی کی لہر آتی ہی گیس کا بحران جاری؛ شہری مشکلات سے دوچار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News