Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ مٹھی بھر مونگ پھلی کھائیں، فالج دور بھگائیں

Now Reading:

روزانہ مٹھی بھر مونگ پھلی کھائیں، فالج دور بھگائیں

امریکن ہارٹ ایسو سی ایشن نے ایک اہم خبر دی ہے کہ سردیوں کی مشہور سوغات مونگ پھلی باقاعدہ طور پر کھانے سے فالج یعنی اسٹروک کا خدشہ ٹل جاتا ہے۔

اس ضمن میں جاپان میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد پر ایک طویل عرصے تک کے لیے غذائی سروے کیا گیا ہے۔ تحقیق کا خلاصہ یہ ہے مونگ پھلی کا باقاعدہ استعمال فالج کے خطرے کو 20 فیصد تک گھٹا دیتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس اہم نعمت میں کئی کیمیائی اجزا اور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔ لیکن ساتھ میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مونگ پھلی کھانے سے دل کے امراض میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔

اوساکا یونیورسٹی کے پروفیسر ساتویو آئکی ہارا کہتے ہیں کہ دل کے امراض اور فالج کو دور کرنے کے لیے یہ بہت سادہ اور مؤثر طریقہ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مونگ پھلیاں مونو سیچیوریٹڈ فیٹی ایسڈز، پولی ان سیچیوریٹڈ فیٹی ایسڈز، معدنیات، وٹامن اور غذائی فائبر سے مالا مال ہوتی ہیں۔ یہ سب مل کر بلڈ پریشر معمول پر رکھتی ہیں اور مضر کولیسٹرول کو بھی روکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تحقیق میں 75 ہزار سے زائد خواتین و حضرات نے کئی برس تک مونگ پھلی کھائی اور اپنی صحت کے بارے میں سوالنامے پرکئے۔ ان کی بنیاد پر کہا گیا کہ مونگ پھلیوں کی تھوڑی مقدار روزانہ کھانے سے بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن پہلے ہی دس بڑے چمچوں کے برابر مونگ پھلی روزانہ کھانے کا مشورہ دیتی آئی ہے۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر