
امریکہ میں جاری این بی اے باسکٹ بال کے دو میچز کورونا کے باعث ملتوی کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شکاگو بلز باسکٹ بال کلب کے دو میچز کورونا کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے باعث ملتوی کر دیئے گئے۔ شکاگو بلز کا آج کے دن ڈیٹرائٹ پسٹن کے خلاف میچ ملتوی کر دیا گیا، جبکہ جمعرات کے دن ٹورناٹو ریپٹرز کے خلاف ہونے والا میچ بھی کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ این بی اے نے گزشتہ باسکٹ بال چمپئین شپ کے 31 میچز کورونا کے باعث ملتوی کئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکن باسکٹ بال میں شکاگو بلز کلب ایک اہم کلب ہے جو کہ 1966 میں وجود میں آیا تھا۔ اس کلب کے صدر مائیکل رینسڈورف ہیں جبکہ یہ کلب جیمی رینسٹورف کے ملکیت ہے۔
شکاگو بلز باسکٹ بال کلب کے ہیڈ کوچ بلی ڈونووین کے مطابق گزشتہ سال بھی کورونا کے باعث سیزن انتہائی خراب تھا، اس دفعہ ہماری مکمل تیاری تھی، اور کھلاڑیوں نے بھی خوب محنت کی تھی ، مگر دو میچز ملتوی ہونے سے کھلاڑیوں کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مزید میچز کھیلے جائیں گے اور ٹیم اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News