الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ پر قائم ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ پر قائم ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے، الیکشن کمیشن نےسیکرٹری عمر حمید کی سربراہی میں ٹیکنیکل کمیٹی اور ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر تین مختلف کمیٹیاں بنا رکھی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے، ٹیکنیکل کمیٹی ای وی ایم اور اووسیز ووٹنگ پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کی عالمی معیار اور استعمال پر سفارشات پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی سے ای وی ایم کے استعمال کے عمل پر رپورٹ اور ای وی ایم کی پروڈکشن پر پالیسی مانگی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ٹیکنیکل کمیٹی سے ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کے انعقاد کے ممکنات پر رپورٹ مانگ رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
