Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاست خود کرمنلز کو تحفظ دیتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Now Reading:

ریاست خود کرمنلز کو تحفظ دیتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ریاست خود کرمنلز کو تحفظ دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں کے نام پر ریئل اسٹیٹ بزنس کے خلاف کیسز کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ  یہ کورٹ قانون کو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔ یہاں کرمنلز اپیلوں میں یہی نظر آرہا ہوتا ہے کہ ریاست خود کرمنلز کو تحفظ دیتی ہے۔  اسٹیٹ خود ان کرائمز میں شامل ہے یہ کورٹ تو آپ کو بتا رہی ہے کہ اس میں بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سےسوال کیا کہ کیا حکومت کے کنٹرول کیے جانے والے ادارے بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی بزنس کرسکتے ہیں؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی ہدایت کے مطابق اس ہفتے کابینہ کو اس حوالے سے سمری بھیجوا دیں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے پوچھا کیا یہ سرکاری ادارے اپنے نام کے ساتھ رئیل اسٹیٹ بزنس کر سکتے ہیں؟ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ ایف آئی اے غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے، خود بھی وہ کام کر رہی ہے۔ کیا سرکار خود کام نہیں کر سکتی؟ کیا ہر چیز اس عدالت نے آپ کو کہنا ہوتی ہے کہ یہ کریں؟

Advertisement

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں کا رئیل اسٹیٹ بزنس کرنا غیر قانونی ہے۔ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں تو اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر