
ملالہ
ملالہ یوسف زئی کی شوہر کی ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک دلچسپ گیم کھیلنے میں مصروف ہیں۔
فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر پاکستانی جوڑا ایک دلچسپ ومنفرد گیم کھیلنے میں مصروف ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے آگے ایک ٹیبل پر گلاس رکھا ہوا ہے اور وہ اس کے اندر بال پین پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ابتدا میں ملالہ یوسف زئی اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کیا آپ اس گیم کیلیے تیار ہیں جس پر وہ سر ہلاکر حامی بھرتے ہیں۔
دراصل اس گیم میں وہ کوئی جملا کہتے ہیں اور پھر بال پین کو گلاس کے اندر پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں اگر وہ پین گلاس کے اندر چلاگیا تو گیم کے رولز کے مطابق پین پھینکنے والے کو وہ کام کرنا پڑے گا۔
ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی کہتی ہیں ’’کیا مجھے جم جانا شروع کردینا چاہیے اور وہ پین پھینکتی ہیں جو گلاس سے ٹکرا کر آگے گرجاتا ہے، جس پر ملالہ کہتی ہیں شکر ہے نہیں گیا، میں جم نہیں جانا چاہتی۔
عصر ملک کہتے ہیں کیا ہمیں پلے اسٹیشن خریدنا چاہیے اور پین پھینکتے ہیں جو گلاس سے ٹکرا کر نیچے گرجاتا ہے، اس دوران ملالہ یوسف زئی کی نو نو کی آواز سنائی دیتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ملالہ کہتی ہیں، کیا عصر کو داڑھی منڈوانی چاہیے اور پھر پین کو گلاس کی جانب پھینکنے کے بجائے دور پھینک دیتے ہیں جس پر ان کے شوہر بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں ۔ ملالہ کہتی ہیں ’’تم یہ نہیں کرسکتے، اس کی بالکل بھی اجازت نہیں اور اگر تم نے داڑھی منڈوانی ہے تو گھر سے نکل جاؤ، میں تمہارا چہرہ بھی نہیں دیکھنا چاہتی‘‘۔
آخر میں ملالہ یوسف زئی کہتی ہیں ’’کیا حسن منہاج سمیت ویڈیو دیکھنے والے تمام صارفین کو لڑکیوں کی تعلیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ملالہ فنڈز کو سپورٹ کرنا چاہیے؟ اور پھر وہ خود آگے بڑھ کر پین گلاس کے اندر رکھ دیتی ہیں اور کہتی ہیں ، یہ تو ہوگیا ، اب آپ سب کو سپورٹ کرنا ہوگا۔
واضح رہے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نومبر میں پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز عصر ملک سے برمنگھم میں نکاح کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News