Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن کے کیس میں سترہ ملزمان کی عبوری ضمانت حفاظتی ضمانت میں تبدیل

Now Reading:

کرپشن کے کیس میں سترہ ملزمان کی عبوری ضمانت حفاظتی ضمانت میں تبدیل
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ٹی ایم اے ڈیپلو میں گیارہ کروڑ کی کرپشن کے کیس کی سماعت میں عدالت نے سترہ ملزمان کی عبوری ضمانت کو حفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے تمام ملزمان کو 15 روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

دوران سماعت نیب پراسیکیٹر نے کہا کہ ملزمان نے سرکاری ٹھیکوں میں گیارہ کروڑ کا غبن کیا ملزمان میں سرکاری افسران، ملازمین اور ٹھیکےدار ہیں۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ضمانت کا اختیار ٹرائل کورٹ کو منتقل ہوچکا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو عبوری ضمانت دیں جو حفاظت تصورہو رہی ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔ ملزمان میں علی اکبر برفت، شاہ نواز، کلیم اللہ، پرتاب رائے، عبدالطیف، چیتن ملزمان میں شامل ہیں۔

Advertisement

منظورحسین تالپور، سوجو، عبدالواحد، ریحانہ ممتاز حسین شیخ، سہیل راجا، محمد یوسف ملک، لطف علی بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

محکمہ جنگلات اور آبپاشی کی اراضی پر قبضے کا معاملہ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک اور کیس محکمہ جنگلات اور آبپاشی کی اراضی پر قبضے کے معاملے میں سینئرممبربورڈ آف ریونیو نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں قبضے خالی کرانے سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ 20 دسمبر 2120 تک قبضہ مافیا کے خلاف 84 مقدمات درج کیے۔ قبضہ شدہ زمین خالی کروا کر91 فیصد محکمہ جنگلات کی زمین واپس لے لی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 75 فیصد محکمہ آبپاشی 54 فیصد صوبے کے متعلقہ اداروں کے حوالے کردی۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کررہیں ہیں۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ملازمین کی نان ایمرجنسی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں ہیں۔ سمری سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر